Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

اظہر رنگیلا ، ہنی البیلا سے متاثر ہوں، جانی لیور

بالی وڈ کے معروف کامیڈین اداکار جانی لیور بھی پاکستانی کامیڈین اداکار اظہر رنگیلا اور ہنی البیلا کے مداح نکلے۔جانی لیور نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ پاکستانی کامیڈین اداکار اظہر رنگیلا اور ہنی البیلا نجی ٹی وی کے پروگرام میں خوبصورتی سے گلوکار مہدی حسن کی پیروڈی کرتے ہیں۔جگت بازی کے دوران ان کا ایسا ایکٹ کرنا انتہائی خوبصورت ہے ،میں ان کی اداکاری سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ دونوں بلاشبہ بڑے فنکار ہیں اور میں ان کا فین ہو گیا ہوں ۔
 

شیئر: