Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025

گوگل ڈوڈل کا نازیہ حسن کو خراج عقیدت

پاکستان کی نامور گلوکارہ نازیہ آج زندہ ہوتیں تو 53 برس کی ہوتیں۔ نازیہ حسن کو گوگل نے ڈوڈل کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا۔گوگل ڈول پر نازیہ کی تصویر نمایاں رہی۔ نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئی تھیں۔انہوں نے امریکن انٹرنیشنل یونیورسٹی اور لندن یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ وہ اقوام متحدہ کی ثقافتی سفیر کے طور بھی خدمات انجام دیتی رہیں۔ گلوکاری میں منفرد انداز رکھنے والی نازیہ حسن 13 اگست 2000 کو کینسر میں مبتلا ہونے کے باعث دنیا سے رخصت ہوگئی تھیں۔
 

شیئر: