Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
تازہ ترین

ہمارے ہاں سلور جوبلی والی فلم بھی نہیں بن پا رہی، ثنا

لالی وڈاداکارہ وماڈل ثنا نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں فلمیں تو بن رہی ہیں لیکن تاحال کوئی فلمی ستارہ سلوراسکرین کے افق پر نہیں جگمگا سکا جس کے اسٹارڈم کے سب گن گاتے ہوں۔ لابی سسٹم کے تحت فنکارایک دوسرے کوسپورٹ کررہے ہیں لیکن پبلک کواپنی طرف متوجہ کرنا تاحال کسی فنکار کے بس کی بات نہیں ہو سکی۔ہمارے ہاں گولڈن توکیا سلور جوبلی منانے والی فلم بھی نہیں بن پا رہی ۔ثنا نے کہا کہ فنون لطیفہ میں عوام کے سب سے قریب میڈیم فلم ہی ہے۔ اگرنوجوان فلم میکرزعوام کوسینما گھروں تک لانا چاہتے ہیںتو انہیں اپنے کام کوبہتربنانے کے ساتھ ساتھ ایسے فنکاروںکو کام کا موقع دینا ہوگا، جوبڑے پردے پرجگمگانے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہوں۔
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں