Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 09 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   09, 2025
بدھ ، 09 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   09, 2025

سلمان کو بھائی اور استاد مانتا ہوں، ورون

بالی وڈ اداکار ورون دھون نے جب سے سلمان خان کی 1990ءکی دہائی کی مشہور ترین فلم ' جڑواں 'کے سیکوئل میں کام کیا ہے ،ان کی شہرت بلندیوں کو چھورہی ہے۔بالی وڈ اداکارورون کا کہنا ہے کہ سلمان خان بہترین اور انسانیت کی خدمت کرنے کا جذبہ رکھنے والے انسان ہیں۔ورون دھون نے مداحوں کیلئے ٹویٹر پر ایک سوال جواب سیشن کیا جس میں مداحوں نے سلمان خان کے بارے میں ایک جملے میں تعریف کرنے کے لئے کہا جس پر ورون دھون نے سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیںاپنا بڑا بھائی اور استاد مانتے ہیں۔ ورون نے اپنی فلم 'اکتوبر' کے حوالے سے فیس بک لائیوچیٹ کی جس میں انہوں نے سلمان خان کی تعریف کی ۔بہترین الفاظ پیش کئے۔
 

شیئر: