Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

سورج پنچولی رقص پر مبنی فلم میں جلوہ گر ہوں گے

 بالی وڈ اداکارسورج پنچولی رقص پر مبنی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔ اداکار سورج پنچولی ”ہیٹ اسٹوری 4 “ کے بعد ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کی رقص پر مبنی فلم میں دکھائی دیں گے ۔فلم کا نام ابھی تک نہیں رکھا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سورج پنچولی نے کہا کہ میں ہمیشہ سے رقص کا شوقین رہا ہوں اورجب مجھے معلوم ہوا کہ یہ فلم رقص پر مبنی ہو گی اور اس کے لئے مختلف قسم کے رقص سیکھنے ہوں گے، تو مجھے بے حد خوشی ہوئی۔ 
 

شیئر: