Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

جس کی تلاش میں تھا وہ مل گئی،اداکار فیروز خان

پاکستان کے نامور ماڈل و اداکار فیروز خان نے اپنے مستقبل کے حوالے سے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ڈرامہ سیریل”خانی“کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے اداکار فیروز خان نے اپنے ایک انٹرویو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میںجس کی تلاش میں تھا وہ مجھے مل گئی ۔ یہ وقت میرے اور میری فیملی کےلیے بہت خاص ہے اور میں چاہتا ہوں کہ میرے مداح مجھے اپنی دعاو¿ں اور نیک خواہشات سے نوازیں۔فیروز خان کی بہن اور پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ حمائمہ ملک نے بھی اپنے بھائی کی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ان کی”بھابھی“کا تعلق کراچی سے ہے تاہم انہوں نے نام بتانے سے گریز کیا۔ حمائمہ ملک نے کہا کہ فیروز اور ان کی ہونے والی بیوی ایک دوسرے کو بالکل بھی نہیں جانتے یہ مکمل طور پر ارینجڈمیرج ہے۔ وہ ”دیسی بھابھی“لارہی ہیں یعنی ان کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ۔
 

شیئر: