Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

ایکسپیریا ایکس زیڈ 2 اور ایکس زیڈ 2 کمپیکٹ کے پری آرڈر شروع‎

سونی کمپنی کی جانب سے ایکسپیریا ایکس زیڈ 2 اور ایکس زیڈ 2 کمپیکٹ کے باقاعدہ پری آرڈرز شروع کردیے گئے ہیں۔ اسمارٹ فون کو پری آرڈر کرنے پر مختلف گفٹس بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔ پولینڈ ، پرتگال ، اسپین اور یو کے میں ایکس زیڈ 2 پری آرڈر کرنے والے صارفین کو وائرلیس چارجنگ ڈاک اوراسٹائل کور گفٹ میں دیا جائے گا جبکہ یو کے میں ایکس زیڈ 2 کمپیکٹ پری آرڈر کرنے والوں صرف اسٹائل کور ٹچ گفٹ دیا جائے گا۔ ڈنمارک ، فن لینڈ ، ناروے اور سویڈن میں اسمارٹ فون کو پری آرڈر کرنے پر نوائس کینسلنگ بلیو ٹوتھ ائیر فونز مفت فراہم کیے جائیں گے۔

شیئر: