Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

بالی ووڈ اداکارہ شمی چل بسیں

بالی وڈ اداکارہ شمی چل بسیں۔ وہ علیل تھیں۔ ان کی عمر 85 برس تھی۔ اداکارہ کا شمار ماضی کی مشہور اداکاراﺅں میں ہوتاتھا۔انڈسٹری میں آنٹی شمی کے نام سے مشہور اداکارہ نے1949 کی فلم سے کریئر کا آغاز کیا۔انہوں نے لگ بھگ 200 فلموں میں کام کیا۔ شمی بالی وڈ فلموں میں بڑی عمر کی خواتین کے کرداروں میں بھی بے حد پسند کی جاتی رہیں۔ہندی فلموں کے سپورٹنگ کردار ان کا خاصہ تھے ۔
 

شیئر: