2017ءکا اختتام:بینکوں کے اثاثے 2.3ٹریلین ریال
جمعرات 22 فروری 2018 3:00
ریاض... 2017ءکے اختتام پر سعودی بینکوں کے اثاثے 2.3ٹریلین ریال تک پہنچ گئے۔ الاقتصادیہ کے تجزیہ نگارو ںنے بتایا کہ 2016 ءکے مقابلے میں 2017ءکے اختتام پر سعودی بینکوں کے اثاثے 2.19فیصد تک بڑھ گئے۔49.42 ارب ریال کا اضافہ ہوا جبکہ 2016ءکے اختتام پر سعودی بینکو ں کے اثاثے 2.25 ٹریلین ریال تھے۔ 2017ءکے سعودی بینکوں کے اثاثوں میں غیر ملکی اثاثوں کا حصہ 10.5فیصد تھا۔