Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سارہ علی کا کریئر ہچکولے کھانے لگا

   بالی وڈ ادا کار سیف علی خان اور ان کی سابق بیگم امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان کا کریئر شروع ہونے سے پہلے ہی ہچکولے کھانے لگا۔  رپورٹم کے مطابق سارہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ فلم ’کیدار ناتھ‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں ۔فلم کی شوٹنگ ابھی چل رہی تھی کہ اچانک گاڑی پٹری سے اتر گئی ۔ اس کی وجہ فلم کے پروڈیوسر اور ہدایت کار ابھیشیک کپور کے درمیان جھگڑا ہے۔فلم کی شوٹنگ اکتوبر 2017 میں ختم ہونا تھی تاہم اب پروڈکشن کمپنی نے ابھیشیک کپور پر بد تمیزی اور کام میں تاخیر کرنے پر مقدمہ دائر کر دیا ہے۔اپنی بیٹی کی پہلی فلم کا یہ حال دیکھ کر امریتا سنگھ پریشان ہو گئیں اور انہوں نے بھی ابھیشیک کپور کو آڑے ہاتھوں لیا۔ 
 

شیئر: