Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

کریتی سینن لفٹ میں پھنس گئیں

بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ ایک گھنٹے تک لفٹ میں پھنسی رہیں۔فلم ’ہیرو پنتی ‘سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ کریتی سینن اپنی خوبصورتی اور حقیقی اداکاری کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہیں۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق کریتی سینن کے ساتھ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انہیں میٹنگ کے سلسلے میں جانا تھا لیکن وہ لفٹ میں پھنس گئیں جس کے بعد انہیں اپنے منیجر کو بلانا پڑا۔ اس ایک گھنٹے کے دوران کریتی ٹویٹر پر اپنے مداحوں سے لمحہ بہ لمحہ شیئر کرتی رہیں۔انہوں نے ٹویٹر پر بتایا کہ میں لفٹ میں پھنس گئی ہوں اور یہاں حیرت انگیز طور پر تھری جی بھی چل رہا ہے، کیا ممبئی میں یہ بھی ممکن ہے ؟کریتی نے ایک اور ٹویٹ میں اپنی منیجر عائشہ سے درخواست کی کہ مجھے باہر نکالو ،میٹنگ کے لئے بہت دیر ہو رہی ہے۔لفٹ سے نکل کر انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان سے مسلسل رابطہ رکھا۔
 

شیئر: