Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

روم: اسٹڈیز انسٹیٹیوٹ کے پروفیسران پر مشتمل وفد کی ڈاکٹر العیسیٰ سے ملاقات

روم .... رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے اتوار کو روم میں اسٹڈیز انسٹیٹیوٹ کے پروفیسران کے وفد سے ملاقات کی۔ وفد میں پروفیسر سمیر خلیل، پروفیسر عدنان مقرانی، پروفیسر سحر زد ہوشمندزادی، پروفیسر فرنچسکور تزنینی اور پروفیسر روزانہ چربو شامل تھے۔ مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان ربط و ضبط پیدا کرنے اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ عالمی سطح پر معروف ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور رابطہ عالم اسلامی کے درمیان تعاون کے طور طریقو ںکا جائزہ لیا گیا۔ انسٹیٹیوٹ نے رابطے کے سیکریٹری جنرل کو اپنے یہاں اسلامی فکر اس کے اصول و نظریات اورمتنازعہ موضوعات پر اپنا تصور پیش کرنے کی دعوت بھی دیدی۔

شیئر: