Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

ہموطن کے قتل پر سعودی کا سر قلم

طائف.... طائف کے حکام نے ہموطن کے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر سعودی شہری نایف بن معیوف الحسنی کو اتوار کو طائف میں سر قلم کرکے نشان عبرت بنادیا۔ سعودی وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ نایف الحسنی نے اپنے ہموطن ابراہیم سلامی کو پستول سے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا اورواردات کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے اسے تلاش کرکے گرفتار اورپھر عدالت کے حوالے کردیا ۔ عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر اسے موت کی سزا سنادی تھی۔

شیئر: