Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025

سرکاری ادارے ذرائع ابلاغ کی ناقدانہ رپورٹوں کا فوری جوابدیں، شاہ سلمان

ریاض ..... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کرکے کہا ہے کہ تمام سرکاری ادارے ذرائع ابلاغ کی ناقدانہ رپورٹوں کا فوری جواب دیں۔ ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی اصولی حقیقی تنقید کا نوٹس لیا جائے۔ اصلاح حال کا ا ہتمام کیا جائے۔ اعتراض برائے اعتراض اور غلط بیانیوں پر مشتمل تنقید نیز دروغ بیانیوں کا معاملہ متعلقہ اداروں کے حوالے کردیا جائے۔ مغالطہ آمیز رپورٹوں کی بابت چشم کشا حقائق رائے عامہ کے سامنے لائے جائیں۔ باخبر ذرائع کا کہناہے کہ وزارتوں، محکموں اور سرکاری اداروں کو مذکورہ ہدایات ان رپورٹوں کے تناظر میں جاری کی گئی ہے جن سے ثابت ہورہا تھا کہ ذرائع ابلاغ ، سرکاری اداروں اور عوام کیلئے ان کی خدمات کی بابت غفلت ، کوتاہی اور لاپروائی کے الزام لگا رہے ہیں۔ بعض ذرائع ابلاغ بامقصد تنقید اور اصولی گفتگو سے تجاوز کررہے ہیں۔ حقائق دریافت کئے بغیر تنقید کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں۔ شاہ سلمان نے تاکید کی ہے کہ اگر کسی سرکاری ادارے کے خلاف کسی اخبار یاذرائع ابلاغ میں غلط رپورٹ جاری ہوئی ہو توفوراً ہی اس کی بابت وضاحتی بیان جاری کرکے متعلقہ ادارے کے خلاف اس حوالے سے رجوع کرلیا جائے۔ افواہوں کا جواب پہلی فرصت میں دیا جائے۔ الزامات پر خاموشی اختیار کرکے عملی طور پر ان کی تصدیق والے منفی رویئے سے پرہیز کیا جائے۔

شیئر: