Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
تازہ ترین

ریتک روشن دنیا کے پرکشش ترین اداکار

بالی وڈ کے ایکشن ہیرو ریتک روشن نے دنیا کے پرکشش اداکار ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ورلڈ ٹاپ موسٹ ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ 10 پرکشش اداکاروں کے درمیان مقابلہ کرایا گیا جس میں ہالی وڈ کے نامور اداکاروں کے ساتھ ساتھ بالی وڈ کے 2 اداکاروں کے نام شامل تھے جبکہ ٹاپ 5 میں ہالی وڈ کے 3 اور بالی وڈ کے 2اداکاروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ رہا ۔ ٹاپ 5 اداکاروں کی فہرست میں ریتک روشن نے ہالی وڈ کے نامور اداکاروں سمیت سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑدیا اوردنیا کے پرکشش ترین اداکار ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر بالی وڈ کے سپر اسٹارریتک روشن ، دوسرے نمبر پر روبرٹ پٹنسن، تیسرے نمبر پر گارڈ فرے ، چوتھے نمبر پر کرس ایون اور پانچویں نمبر پر سلمان خان پرکشش اداکار قرار پائے۔
 

شیئر: