Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 05 فروری ، 2026 | Thursday , February   05, 2026
جمعرات ، 05 فروری ، 2026 | Thursday , February   05, 2026

ورون نے والدین کا گھر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

بالی وڈ کے نوجوان اداکار و ہدایت کار ڈیوڈ دھون کے بیٹے ورون دھون نے والدین کا گھر چھوڑنے کا فیصلہ کرلیاہے ۔میڈیا کے مطابق ورون دھون نے نیا گھر خریدلیا ہے جس میںوہ جلد ہی منتقل ہوجائیں گے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ورون دھون نے والدین کا گھر چھوڑنے کا فیصلہ اپنی دوست نتاشا کی وجہ سے کیا ہے اور جلد ہی دونوں اس نئے گھر میں شفٹ ہوجائیں گے۔یاد رہے کہ ورون دھون اور نتاشا بچپن کے دوست ہیں اور دونوں کو کئی مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے تاہم دونوں ہی باہمی تعلقات پر کوئی بات نہیں کرتے۔
 

شیئر: