Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

عرفان خان 50 کے ہوگئے

بالی وڈ انڈسٹری کے مشہو ر و معروف اداکار عرفان خان 50 برس کے ہوگئے ۔ان کا پورا نام ' عرفان علی خان' ہے۔ انہوں نے راجستھان کے شہر جے پور کے ایک مسلم گھرانے میں آنکھ کھولی۔ بالی وڈ میں اداکاری کا آغاز 1988 میں ریلیز ہونےوالی فلم 'سلام ممبئی' سے کیا۔ وہ مشہور فلموں میں کئی منفرد کردار ادا کرچکے ہیں۔عرفان برطانوی اور ہالی وڈ فلم انڈسٹری میں بھی اداکاری کرچکے ہیں۔عرفان خان سنجیدہ اداکاری میں مہارت رکھتے ہیں ۔انکے ڈائیلاگ کی ادائیگی کا انداز بھی انہیں دوسرے اداکاروں سے منفرد بناتا ہے۔عرفان کو بہترین فنی خدمات پر ہندوستان کا معروف' پدما شری' ایوارڈ بھی مل چکاہے۔
 

شیئر: