Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سنی لیون کی تامل فلم

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ سنی لیون اب تامل فلموں میں کام کریں گی ۔ ان کی پہلی تامل فلم ' ویرامادیوی' ہے جس میں وہ ایک جنگجو خاتون کے مضبوط کردار میں دکھائی دیں گی۔ سنی کا کہنا ہے کہ وہ تامل فلم میں کام کرنے کیلئے انتہائی پرجوش ہیں۔ انہوںنے سماجی رابطہ کے اکاﺅنٹ پر فلم کا نام بھی مداحوں سے شیئر کیاہے۔ سنی نے ایک وڈیو پیغام میں اپنے مداحوں کو تامل فلم میں کام کرنے کی نوید سنائی ۔ یہ وڈیو انٹرنیٹ پر مقبولیت حاصل کررہی ہے۔ تامل فلم کیلئے سنی لیون نے مارشل آرٹس اور گھڑسواری کی تربیت بھی لی ہے۔اداکارہ سنی لیون کی یہ فلم متعدد مقامی زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔
 

شیئر: