Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

ایپل آئی میک پرو فروخت کے لیے پیش

ایپل کمپنی کی جانب سے آئی میک پرو کو فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ ڈیوائس میں انٹل ‏زیون ڈبلیو کلاس پروسیسر دیا گیا ہے اور اسے 8 ، 10 ، 14 اور 18 کورز کے آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔ اسٹوریج کے لیے آئی میک پرو میں 32 جی بی ریم اور 1 ٹی بی اسٹوریج دیا گیا ہے ۔ ریم کو 128 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ ایچ ڈی ویڈیو کیمرہ اور نمیرک کی بورڈ کو بھی ڈیوائس میں شامل کیا گیا ہے۔ آئی میک پرو میں چار یو ایس بی سی پورٹ ، چار یو ایس بی اے پورٹ ، 10 جی بی اتھرنیٹ ، ایس ڈی ایکس سی کارڈ اور ہیڈفون جیک بھی شامل کیا گیا ہے۔ آئی میک پرو کی قیمت 4999 ڈالر ہے اور یہ ایپل کمپنی کا مہنگا ترین کمپیوٹر ڈیوائس ہے۔
 

شیئر: