Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

واٹس ایپ کے لئے آٹو رپلائی کا آپشن

جس طرح کال مس ہونے کی صورت میں اینڈرائڈ اسمارٹ فونز ایس ایم کے ذریعے خودکار پیغامات بھیج دیتے ہیں ،اب ایسے ہی مصروفیت کی صورت میں واٹس ایپ پر بھی آٹو رپلائی دیا جا سکے گا۔ اس مقصد کے لئے ’’کانٹ ٹاک‘‘ ایپ متعارف کروائی گئی ہے جس میں صارفین اپنی مرضی سے ایک پیغام کو ترتیب دے سکتے ہیں اور اسے کسی بھی میسنجنگ ایپ کے ساتھ منسلک کر کے آٹو رپلائی دے سکتے ہیں۔یہ ایپ گروپ چیٹ کے لئے بھی کام کرے گی۔ صارفین اپنی مرضی سے میسج بھیجنے کا دورانیہ منتخب کر سکیں گے۔ مثال کے طور پر15منٹ کا دورانیہ منتخب کرنے پر یہ ایپ پیغامات آنے کے15 منٹ بعد خودکار طریقے سے صارف کی جانب سے ترتیب دیا گیا پیغام بھیج دے گی۔اس ایپ کو دو ہفتے تک مفت آزمایا جا سکتا ہے۔ ایک سال کے لئے ایپ سے فائدہ اٹھانے کے لئے 1.30 ڈالر خرچ کرنا ہوں گے جبکہ ہمیشہ کے لئے ایپ استعمال کرنے کی قیمت صرف 2.30 ڈالر ہو گی۔
 

شیئر: