امریکی کمپنی ایپل نے معروف میوزک سرچ ایپ شیزام کو خرید لیا ہے اور دونوں کمپنیوں کے درمیان اس حوالے سے معاہدہ بھی طے پا گیا ہے البتہ ابھی معاہدے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایپل کمپنی نے شیزام ایپ کو 400 ملین ڈالر میں خریدا ہے۔ ایپ خریدنے کے بعد اب ایپل اس کثیر سرمائے کو بچا سکے گا جو وہ ہر سال آئی ٹیونز کی مد میں شیزام کو دیتا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ایپل شیزام کی آگمینٹڈ ریئلٹی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا کر اپنی اے آر کٹ کو مزید بہتر بنا سکے گا۔ واضح رھے کہ شیزام ایپ 19 سال سے صارفین کے لئے میوزک سروس فراہم کررہی ہے اور سال 2016 میں ایپ کی آمدنی 54 ملین ڈالر تھی۔