ٹوکیو۔۔۔ جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوئترس کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں خطے کے امن اور استحکام سمیت شمالی کوریا کے جوہری تجربات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ شمالی کوریا پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی غرض سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت عائد کردہ پابندیوں کو مکمل انداز میں نافذ کیا جانا چاہیئے۔شمالی کوریا سے متعلق زیر بحث معاملات میں کوریائی ایجنٹوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے جاپانی شہریوںکی بازیابی کیلئے بھی بات چیت کی گئی ۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ یہ معاملہ جلد از جلد حل کیا جانا چاہیئے۔