Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

جاپانی عدالت نے جوہری بجلی گھر دوبارہ چلانے سے روکدیا

ٹوکیو۔۔۔ جاپان کی ایک اعلیٰ عدالت نے ایک جوہری بجلی گھر کے منتظم ادارے کو اس کا پلانٹ دوبارہ چلانے سے روک دیا۔ہیروشیما ہائی کورٹ نے گزشتہ روز اس حوالے سے حکمِ امتناعی جاری کیا۔ عدالت نے شِکوکْو الیکٹرک پاور کمپنی کو حکم دیا ہے کہ ایہیمے پریفکچر میں اسکے اِیکاتا پلانٹ کے ری ایکٹر نمبر 3 کو نہ چلائے۔ ان دنوں یہ ری ایکٹر معمول کے معائنے کیلئے بند ہے۔مذکورہ فیصلے سے ایک ضلعی عدالت کا مارچ میں دیا گیا حکم منسوخ ہو گیا ہے۔ مقامی شہریوں نے کسی بھی ممکنہ سنگین حادثے کے پیشِ نظر مذکورہ ری ایکٹر بند رکھنے کی درخواست کی تھی۔تازہ ترین فیصلے میں اس بات کو مدنظر رکھا گیا ہے کہ آیا شِکوکْو الیکٹرک نے کسی بھی ممکنہ شدید زلزلے اور آتش فشان سے پلانٹ کو لاحق خدشے کا باقاعدہ جائزہ لیا تھا یا نہیں۔ فاضل جج نے پلانٹ کے مقام کو غیر موزوں قرار دیا۔اس حکمِ امتناعی کے تحت مذکورہ ری ایکٹرآئندہ سال 30 ستمبر تک بند رہے گا۔
 

شیئر: