Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

کسی ایکشن کی نقل کرنے کی کوشش نہ کریں، ٹائیگر شروف

ممبئی ..... فلم اداکارٹائیگر شروف نے اپنے تمام پرستاروں سے استدعا کی ہے کہ وہ کبھی بھی خود کسی ایکشن کی نقل کرنے کی کوشش کر کے اپنی جان جوکھم میں نہ ڈالیں۔ٹائیگر نے ایسا ایک پرستار کے اس ویڈیو کو دیکھ کر کہا ہے جس میں اس نے ایک اسٹنٹ کے ذریعہ انہیں اپنی جانب متوجہ کرنا چاہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اداکار جب اس قسم کا سین کرتا ہے تو سخت حفاظتی بندوبست اور پیشہ ورافراد کی موجودگی میں کرتا ہے۔اداکار خود بھی کبھی اپنے طور پر ایسا کرنے کی کوشش نہیں کرتے ۔ ویڈیو کو دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی۔
 

شیئر: