Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

عمائمہ ملک کی ایف آئی اے کو شکایت

اداکارہ عمائمہ ملک نے سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے کے بارے میں ایف آئی اے لاہورکو تحریری شکایت کر دی۔اداکارہ  کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے ہراساں کر رہے ہیں،ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہیں کافی عرصے سے نازیبا اور دھمکی آمیز پیغامات موصول ہورہے ہیں اور گزشتہ چار ماہ سے وہ سخت ذہنی تشدد کا شکار ہیں۔ وہ اکیلی یہ ذہنی تشدد برداشت کررہی ہیں تاہم اب انہوں نے اس کے خلاف آواز اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔عمائمہ نےکہا کہ  مجھے موصول ہونے والے دھمکی آمیز پیغامات نے میری زندگی کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے ۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس تشدد کا خاتمہ کردیا جائے۔بحیثیت انسان مجھے معلوم ہے کہ سوسائٹی، شوبز انڈسٹری، میری فیملی اور خود میرے لئے میری کیا ذمہ داریاں ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ عمائمہ ملک ان دنوں پاکستانی اداکار شان شاہد کی فلم ارتھ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔یہ فلم 1982ء میں ریلیز کی گئی ہندوستانی  فلم ارتھ کا پاکستانی ورژن ہے جس کے ہدایت کارمہیش بھٹ تھے۔یہ فلم رواں سال 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔ 
 

شیئر: