Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 14 دسمبر ، 2025 | Sunday , December   14, 2025
اتوار ، 14 دسمبر ، 2025 | Sunday , December   14, 2025

السعودیہ پر معذوروں کیلئے نئی سہولت

ریاض ....سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ ) نے معذوروں کو سفری کارروائی آسانی سے انجام دینے کیلئے ویب سائٹ پر خصوصی سہولت مہیا کردی۔ السعودیہ نے www.saudia.comکی اپنی ویب سائٹ کو اس حوالے سے اپ ڈیٹ کرلیا۔ السعودیہ کے اعلی عہدیدار عبدالرحمان الطیب نے بتایا کہ معذوروں کیلئے جملہ خدمات کو بہتر بنانا ہمارا بنیادی ہدف ہے۔ السعودیہ کو فخر ہے کہ وہ اپنے مہمان معذوروں کو اہم خدمات بہتر شکل میں پیش کررہی ہے۔
 

شیئر: