Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 13 دسمبر ، 2025 | Saturday , December   13, 2025
ہفتہ ، 13 دسمبر ، 2025 | Saturday , December   13, 2025

لڑکی کے اکاﺅنٹ کا ہیکر گرفتار

ابہا .... ابہا پولیس نے ایک لڑکی کے اکاﺅنٹ کو ہیک کرکے اسے پریشان کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ نوجوان نے لڑکی کو تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرنے کی دھمکی دیکر اس سے اپنے مطالبات پورے کرنے کیلئے زور ڈالا تھا۔ لڑکی نے ادارہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر سے رجوع کرکے شکایت درج کرادی۔ ادارے نے پولیس کے تعاون سے نوجوان کو گرفتار کراکر معاملہ متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا۔

شیئر: