Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

مختلف شعبوں میں سعودائزیشن کا نیا پروگرام نافذ کیا جائے

 ریاض..... وزارت محنت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف شعبوں میں سعودائزیشن کا نیا پروگرام نافذ کیا جائے گا۔ اس پروگرام کے تحت ہر ریجن میں کوٹہ سسٹم کی طرح سعودائزیشن نافذ کیا جائے گا۔ وزارت محنت گورنریٹ اور کمشنریوں کی سطح پر مختلف کمیٹیاں تشکیل دے رہی ہے۔ کمیٹیوں کی نگرانی وزارت داخلہ ، جوازات، وزارت تجارت اور وزارت بلدیاتی امور کے منتخب ارکان کریں گے۔ تمام متعلقہ سرکاری اداروں کے تعاون سے ہر ریجن اور اس کے ماتحت کمشنریوں میں سعودائزیشن کی نگرانی ہوگی۔ کوٹہ سسٹم کی طرز پر ہر کمشنری میں سعودائزیشن کی شرح متعین کی جائے گی۔ 

شیئر: