Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 07 جون ، 2025 | Saturday , June   07, 2025
ہفتہ ، 07 جون ، 2025 | Saturday , June   07, 2025

کرینہ کپور کی نئی فلم کی پہلی جھلک

 
حال ہی میں بالی وڈ کی نئی فلم ' ویرے دی ویڈنگ ' کی پہلی جھلک منظرعام پر آگئی ۔فلم کا پہلا پوسٹر پیش کردیاگیا۔کرینہ کپورکی یہ نئی فلم تیاریوں کے آخری مراحل میں ہے۔ اداکارہ کرینہ کپور کے ہاں بیٹے کی ولادت کے بعد یہ ان کی پہلی فلم ہے۔ کافی عرصہ بالی وڈ سے دور رہنے کے بعد کرینہ اس فلم کے ذریعے سینما اسکرین پر لوٹ رہی ہیں۔ اس فلم کیلئے کرینہ نے کافی جتن کرکے اپنے وزن کو دوبارہ مینٹین بھی کرلیا ہے۔ اس فلم میں کرینہ کےساتھ اداکارہ سونم کپور اور سوارا بھاسکر اہم کرداروں میں نظرآئیں گی۔ ' ویرے دی ویڈنگ ' اگلے برس سینما اسکرین کی زینت بنے گی۔
 

شیئر: