Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

واٹس ایپ میں لائیو لوکیشن شیئرنگ فیچر

واٹس ایپ نے لائیو لوکیشن شیئرنگ فیچر متعارف کروا دیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنی لوکیشن کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔ صارفین لائیو لوکیشن فیچر کو آن کرکے اپنے دوستوں کو اس بات سے آگاہ کر سکیں گے کہ وہ اس وقت کہاں سفر کر رہے ہیں اور کس جگہ موجود ہیں تاہم فیچر کو دورانِ چیٹ ہی استعمال کیا جاسکتا ہے اور صارفین 15 منٹ ،ایک گھنٹہ یا 8 گھنٹے کے لئے اپنی لوکیشن کو شیئر کر سکتے ہیں۔
 صارفین کی سیکیوریٹی اور پرائیویسی کو محفوظ بنانے کے لیے واٹس ایپ نے اس فیچر کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹ کیا ہے اور صارفین جب چاہیں لوکیشن شیئرنگ کو روک سکتے ہیں۔ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے چیٹ کے دوران لوکیشن آپشن پر کلک کرکے کولیشن شیئرنگ کا دورانیہ منتخب کیا جا سکتا ہے۔
 

شیئر: