Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

واٹس ایپ اور انسٹا گرام بٹن فیس بک میں شامل

فیس بک کی جانب سے ایک نیا فیچرمتعارف کیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے ہی واٹس ایپ اور انسٹاگرام کو اوپن کر سکیں گے۔ اس مقصد کے لئے مینیو ایریا میں واٹس ایپ اور انسٹا گرام کے بٹن شامل کئے گئے ہیں۔یہ فیچر فی الحال صرف اینڈرائڈ موبائلز پر آزمایا جا رہا ہے اور یہ چند صارفین کے موبائل میں آزمائش کے لئے پیش بھی کر دیا گیا ہے تاہم جلد ہی یہ آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم والے صارفین کے لئے بھی پیش کیا جائے گا۔فیس بک کے اس اقدام سے لگتا ہے کہ فیس بک اپنی تمام ایپلیکیشنز کو مرکزی ایپ کا حصہ بنانا چاہ رہا ہے جس طرح پہلے میسنجر کو بنایا گیا ہے۔
 

شیئر: