Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 11 اگست ، 2025 | Monday , August   11, 2025
پیر ، 11 اگست ، 2025 | Monday , August   11, 2025
تازہ ترین

مادھوری اب مراٹھی فلمیں کرینگی

بالی وڈ سینما اسکرین کی مشہور و معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے مراٹھی فلمیں کرنے کا عندیہ دے دیاہے۔ خبروں کے مطابق بالی وڈ سینما اسکرین پر اپنی اداکاری سے اپنی دھاک بٹھانے والی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اب مراٹھی زبان کی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔حال ہی میں مادھوری نے ایک مراٹھی فلم سائن کی ہے تاہم فلم کا نام سامنے نہیں آیا۔
 
 مادھوری کا کہنا ہے کہ وہ ایک عرصے سے مراٹھی فلم میں اداکاری کرنے کی خواہشمند تھیں۔مادھوری نے 80 کی دہائی میں بالی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھا وہ آج بھی ایک بہترین اداکارہ مانی جاتی ہیں۔
 

شیئر: