Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

شاہ سلمان کی قدم بوسی پر ولی عہد کی تصویر وائرل

ریاض .... ولی عہد ، نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کو جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روس کے دورہ پر روانہ ہوتے وقت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قدم بوسی کی۔ اس موقع پر گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل سمیت شاہی خاندان کی اہم شخصیات، وزراء، اعلیٰ شہری و فوجی عہدیدار اور عمائدین موجود تھے۔ ہر ایک نے اس منظر پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

شیئر: