Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

قیدیوں کی بیویوں کیلئے قرضے

ریاض .... فروغ سماجی فنڈ نے قیدیوں کی نگہداشت پر مامور قومی کمیٹی کے تعاون سے رہائی پانے والے قیدیوں کی بیویوں کو 60ہزار ریال تک قرضوںکی مد میں دینے شروع کردیئے۔ یہ قرضے ان خواتین کو دیئے جارہے ہیں جو بینکوں سے قرضے لینے کیلئے بینک شرائط پوری کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ قرضے شوہروں کی مدد اور قرضے نمٹانے کیلئے دیئے جارہے ہیں۔ انتہائی حد 60 ہزار ریال ہے۔ خصوص رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس نظام کی بدولت ایسے قیدی جو قرضے ادا نہ کرنے کی وجہ سے جیلوں میں پڑے ہوئے تھے انکی بڑی تعداد رہائی پاگئی۔
 

شیئر: