Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

پرینیتی اور اکشے کمار پہلی مرتبہ ایک ساتھ

 
 بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا معروف اداکار اکشے کمار کےساتھ فلم میں کام کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ ان اداکاروں کو فلمساز انوراگ سنگھ کی ایک نئی فلم ' ساراگڑھی' کیلئے منتخب کرلیاگیاہے۔ فلم میں پرینیتی چوپڑا اکشے کمار کی اہلیہ کا کردار ادا کریںگی۔ واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا، اکشے کمار کےساتھ پہلی مرتبہ کسی فلم میںکام کریںگی۔ اس فلم کی کہانی ہندوستانی جنگ ساراگڑھی پر مبنی ہے۔ خبر ہے کہ اس فلم کی پروڈکشن کی ذمہ داریاں معروف پروڈیوسر کرن جوہر اوراداکار سلمان خان کریں گے ۔”سارا گڑھی“ کی شوٹنگ کا آغاز اگلے برس ہوگا۔دوسری جانب پرینیتی چوپڑا کی نئی فلم ' گول مال اگین ' جلد ہی سینما اسکرین کی زینت بننے جارہی ہے۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: