Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

پرینکا ٹی وی کی زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ

اداکارہ پرینکا چوپڑا ان دنوں بین الاقوامی تقاریب میں شرکت کررہی ہیں ۔ بالی وڈ اور ہالی وڈ میں پرینکا کی اداکاری کے خوب چرچے ہیں۔ ایسے میں ایک رپورٹ منظرعام پرائی ہے جس میں پرینکا کو ٹیلیویڑن کی مہنگی اداکاروں کی فہرست میں شامل کیا گیاہے۔ فوربز میگزین کی جانب سے 2017 کیلئے اداکاراوں کی ایک فہرست مرتب کی گئی ہے جس میں زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کے نام ہیں۔ اس ٹاپ 10 فہرست میں پرینکا بھی شامل ہیں جو ٹیلیویڑن پروگراموں میں زیادہ معاوضہ وصول کررہی ہیں۔ وہ ایک امریکی ٹیلیویڑن پر پروگرام کے10 ملین ڈالر وصول کررہی ہیں جس پرانہیں فہرست میں 8ویںنمبر پرشمار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پرینکا نے ابھی تک کسی ہندوستانی ٹی وی پروگرام کیلئے کام نہیں کیا۔
 

شیئر: