Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

بالی وڈ ستاروں کیلئے اعزازات

ایک ہندوستانی جریدے’’ ووگ میگزین‘‘ کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب کافی خبروں میں ہے۔ میگزین کی جانب سے اپنے 10 سال پورے ہونے پر ہندوستان میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں بالی وڈ ستاروں کو کئی اعزازات دیئے گئے ۔ میگزین کی جانب سے ووگ وومن آف دی ایئر برائے2017 کے ایوارڈ پیش کئے گئے ۔ بالی وڈ اداکارہ ایشوریارائے کو با اثرشخصیت قرار دیاگیا۔ بالی وڈ کنگ خان کوبہترین انٹرٹینربرائے2017 کہ ایوارڈ اور اداکارہ سونم کپور کو بہترین فیشن آئیکون قراردیاگیاہے جبکہ فلمساز پروڈیوسر کرن جوہر کوووگ مین آف دی ایئرکا ایوارڈ ملا ہے۔ تقریب میں کئی مشہور ہندوستانی شخصیات اور بالی وڈ ستاروں نے شرکت کی ہے۔
 

شیئر: