Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

اداکارہ شبنم پاکستانی ٹی وی ڈراموں میں

پاکستانی فلموں کی ماضی کی معروف اداکارہ شبنم اب پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کریں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں اداکارہ شبنم نے پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کرنے کیلئے ہامی بھرلی ہے معروف پاکستانی ڈرامہ نگار فصیح باری کے نئے ٹی وی ڈرامے میں ایک اہم کردار کیلئے شبنم کا انتخاب کیا گیاہے۔ شبنم اداکارہ نور کی والدہ کا کردار نبھائیں گی۔اداکارہ شبنم بنگلہ دیش سے واپس پاکستان آنےوالی ہیں۔ ان کے آنے کے بعدنئے پاکستانی ڈرامے کی شوٹنگ کا آغاز کیاجائےگا۔اداکارہ شبنم پاکستانی فلموں کی ایک بہترین و مشہور اداکارہ کے طو رپر جانی جاتی ہیں۔ شبنم ستر کی دہائی کی لالی وڈ سینما اسکرین کی معروف ہیروئن رہی ہیں ۔ اداکارہ شبنم ایک طویل عرصہ انڈسٹری سے دور رہنے کے بعد رواں برس منعقد ہونےوالے 'کراچی لٹریچر فیسٹیول'میں شرکت کیلئے پاکستان آئی تھیں۔ فیسٹیول کے باعث شبنم کافی خبروں میں رہیں۔
 
 
 
 

شیئر: