Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

دھنوش نے ہالی وڈ میں قدم رکھ دیا

بالی وڈ فلموں کے مشہور اداکار دھنوش نے ہالی وڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیاہے۔ وہ نئی ہالی وڈ فلم’’ ایکسٹرا آرڈینری جرنی آف دی فقیر‘‘ میں کام کرنے جارہے ہیں۔ فلم میں دھنوش ایک جادوگر کے روپ میں دکھائی دیں گے۔ مرجان ستراپی کی ہدایتکاری میں بننےوالی یہ ہالی وڈ فلم  فرانسیسی مصنف رومین پورٹولس کے تحریر کردہ ایک مشہور ناول سے ماخوذ ہے۔ دھنوش اپنی پہلی ہالی وڈ فلم پر اگلے برس کام شروع کریں گے۔ دھنوش اداکار کےساتھ پروڈیوسر، ہدایتکار، لکھاری، اسکرین رائٹر او رپلے بیک گائیکی کے حوالے سے کافی شہرت رکھتے ہیں۔ انھوں نے 2002 میں تامل فلموں سے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔
 

شیئر: