Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

ریم شیخ ملالہ یوسفزئی کے روپ میں

 ملالہ یوسف زئی پر بننےوالی نئی بالی وڈ فلم ’’گل مکئی‘‘ کا مرکزی کردار اداکرنےوالی اداکارہ کا نام سامنے آگیا ہے۔ ہندوستانی نو عمر اداکارہ  ریم شیخ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی لڑکی ملالہ یوسفزئی کا مرکزی کردارادا کر رہی ہیں۔ریم شیخ ہندوستان شوبز اندسٹری کی چائلڈ اداکارہ ہیں جو کئی ہندوستانی ٹی وی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں ۔وہ امیتابھ کی ساتھ فلم’’وزیر‘‘میں بھی اداکاری کرچکی ہیں۔گل مکئی فلم کا پہلا پوسٹر جاری کردیاگیاہے۔آنند کمار کی پروڈکشن میں بننےوالی نئی بالی وڈ فلم گل مکئی میں آنجہانی ادا اکار اوم پوری نے بھی کردار ادا کیا ہے۔ اداکارہ دیویا دتہ، ملالہ کی والدہ کا کردار ادا کررہی ہیں ۔ اس فلم کے مناظر ہندوستان میں ہی فلمبند کئےجارہے ہیں۔ گل مکئی فلم کے کچھ حصے ممبئی میں فلمائےجاچکے ہیں جبکہ فلم کی شوٹنگ کا اگلا مرحلہ جلد شروع ہونےجارہاہے۔
 

شیئر: