Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

سلمان اپنی فلموں کے 'ری میک 'کے خواہشمند

 
بالی وڈ اداکار نے اپنی ماضی کی مشہور فلموں کی یادیں تازہ رکھی ہوئی ہیں۔ سلمان نے اپنی فلموں کودوبارہ نئے انداز میں پیش کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی ماضی کی مشہور فلم جڑواں' کا سیکوئل خبروں میں چھایاہواہے ۔وہیں سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں ان کی ماضی کی دو اور فلموں کا ری میک بننا چاہئے۔انہوں نے 90کی دہائی کی ماضی کی دو فلمیں ' لو' اور' سوریاونشی' کے ری میک کی خواہش ظاہر کی ہے۔ سلمان نے فلم' لو' کیلئے بھی ورون دھون کا نام پیش کردیا ہے۔ سلمان خان کی ماضی کی فلم 'لو' میں انکے ساتھ اداکارہ ریواتھی اور 'سوریاونشی' میں اداکارہ امریتا سنگھ اور اداکارہ شیبا نے کام کیا تھا۔
 
 
 
 
 

شیئر: