سعودی سفارتکار حج بعد ایران جائینگے
دبئی .... بالآخر ایرانی وزیر خارجہ محمد ظریف نے سعودی دفتر خارجہ کا مطالبہ قبول کرلیا۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے سفارتی وفود جلد ہی ایک دوسرے کے ملکوں کا دورہ کرینگے۔ ظریف نے بتایا کہ حج موسم ختم ہونے کے بعد ستمبر کے پہلے ہفتے میں سعودی وفد تہران پہنچے گا۔ یہ دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ برس منقطع ہونے والے سفارتی تعلقات کے بعد باہمی تعلقات میں بہتری کی پہلی علامت مانا جائیگا۔سعودی سفارتکار تہران میں اپنے سفارتخانے اور مشہد میں اپنے قونصل خانے کے دورے کرکے پتہ لگائیں گے کہ وہاں کیا کچھ نقصان ہوا۔ ایرانی سفارتکاروں کو سعودی عرب میں انکے سفارتخانے کا دورہ کرایا جائیگا۔