Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

جان ابراہم سیلاب متاثرین کی مدد کرینگے

 
اداکار جان ابراہم نے آسام سیلاب متاثرین کی مدد کا اعلان کیا ہے۔ جان ابراہم کا کہنا ہے وہ مقامی حکومت کےساتھ ملکر آسام سیلاب کے متاثرین کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کیلئے ایک چیریٹی شو کرینگے ۔ہندوستانی میڈیا سے گفتگو میں جان نے کہا کہ ہمارا دل آسام کے سیلاب متاثرین کےساتھ ہے۔ہم ان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں ماہ آسام میں خوفناک طوفان اور سیلاب سے کئی جانیں ضائع ہوچکی ہیں جبکہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہواہے۔ اس سے قبل بالی وڈ کے ایک اور اداکار عامر خان نے اپنے فینز سے آسام متاثرین کی مالی مدد کرنے کی اپیل کی تھی۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: