Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

عالیہ کے والد کا کرداراداکرنے سے پون کا انکار

 
بالی وڈ اداکار پون ملہوترا نے کہا ہے کہ انہیں فلم” ڈیئر زندگی“ میں اداکارہ عالیہ بھٹ کے والد کے کردار کی پیشکش ہوئی تھی جسے اداکرنے سے انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ وہ خود پر مخصوص باپ کے کردار کی چھاپ نہیں لگوانا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کریئر کے دوران منفرد کردار نبھانا چاہتے ہیں اس لئے وہ ایسے اسکرپٹ کا انتخاب کرتے ہیں جس میں ان کا منفرد کردار ہو۔انہوں نے کہا کہ وہ محنت سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور شائقین کو اچھی پرفارمنس سے محظوظ کرتے رہیں گے۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: