Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 16 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   16, 2025
بدھ ، 16 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   16, 2025
تازہ ترین

گلوکار عالمگیر 62 برس کے ہوگئے

 
پاکستان میں پاپ گائیکی کے بے تاج بادشاہ گلوکار عالمگیر 62 برس کے ہوگئے۔یوں تو عالمگیر اپنے وقتوں کے ایک مشہور گلوکار رہے ہیں اور آج بھی ان کے گانے مقبول ہیں۔ عالمگیر نے فلمی دنیا میں بھی اپنی آواز کا جادوجگایا۔ انہوں نے مشہور موسیقار رابن گھوش کےساتھ موسیقی کی دنیا میں بے حدنام کمایا۔ آئینہ فلم کا گانا” مجھے دل سے نہ بھلانا“یا”ہم چلے تو ہمارے سنگ سنگ نظارے چلے،یہ شام اور تیرانام ، میں نے تمہاری گاگر سے، دیکھا نہ تھا کبھی ہم نے یہ سماں، سونا سونا جیون اپنا سمیت عالمگیر نے کئی مشہور گانے گائے جو آج بھی سدابہار ہیں۔عالمگیر کو ان کی صلاحیتوں پر ”نگار“ایوارڈ بھی دیاجاچکاہے۔حال ہی میں عالمگیر نے اپنا مشہور گانا ”کہہ دینا آنکھوں سے“ ایک کینیڈین گلوکارہ کرسٹی ینگ کےساتھ ملکر دوبارہ پیش کیا ہے جو ماضی کی طرح خوب مقبول رہاہے۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: