Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

گول مال سیریز سے ” ہکلے“ کا کردار ختم

 
بالی وڈ کی مشہور کامیڈی فلم ” گول مال“ سیریز کی اگلی فلم میں ہکلے لڑکے کا کردار ختم کردیاگیا۔حال ہی میں سپرہٹ فلم کے سیکوئل کے حوالے سے خبر سامنے آئی ہے کہ گول مال کی اگلی فلم میں ہکلاکر لفظوں کی ادائیگی کرنےوالے لکشمن کے کردار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ یہ کردار اداکار شریاس تالپاڈے نبھاتے آئے ہیں ۔وہ اب ہکلے نہیں بنیں گے بلکہ چند لفظ مشکل سے ادا کرپائیں گے۔ شریاس کے اس کردار سے ہکلے افراد کی توہین کرنے اور ان کا مذاق اڑانے کی شکایات کے بعد اس کردار کو تبدیل کیاگیاہے۔ واضح رہے کہ 2010ءمیں ہندوستان کی ”اسٹیمرنگ ایسوسی ایشن“ نے فلمسازوں کے خلاف ہکلے افراد کا مذاق اڑانے کی شکایت درج کرائی تھی۔
 
 
 
 
 

شیئر: