Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 12 اگست ، 2025 | Tuesday , August   12, 2025
منگل ، 12 اگست ، 2025 | Tuesday , August   12, 2025

ٹیلنٹ آپ کی کامیابی کی کلید، انوشکا شرما

ممبئی - - - - - - - بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے نئی فلم ’’جب ہیری میٹ سجل‘‘ کی ٹریلر لانچ کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فلم نگری میں کوئی اقرباء پروری کی بنیاد پر نہیں بلکہ اپنے اندر موجود ٹیلنٹ کو منوا کر کامیابی حاصل کرتا ہے۔جب وہ انڈسٹری کا حصہ بنیں ان کا کوئی عزیز انڈسٹری میں نہیں تھا،وہ آڈیشن کے میرٹ پر پورا اتر کر پہلی ہی فلم میں انہیں یش راج کے ساتھ کام کا موقع ملا، فلم کی کامیابی کے ساتھ ہی مقبولیت میں اضافہ ہوتا گیا۔آج ان کا شمار بالی ود کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی فنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کرفلمی دنیا کے افق پر چمکتی رہیں گی۔

شیئر: