Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

کنگنا شوٹنگ کے دوران زخمی

ممبئی ... بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ اپنی فلم منی کارنیکا،دی کوئین آف جھانسی کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئیں۔ ان کی پیشانی پر 15ٹانکے آئے ہیں۔ بالی وڈ ادکارہ حیدرآباد کے اسپتال میں داخل ہیں۔ انہیں کچھ دن بعد ڈسچارج کیا جائے گا۔کنگنا حیدرآباد میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔ایک سین میں ساتھی اداکار نہار پانڈیا کے ساتھ تلوار بازی کرنا تھی۔ ہدایت کار نے انہیں باڈی ڈبل استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا تاہم کنگنا نے اس سین کو خود شوٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایک موقع پر نہار نے کنگنا کو تلور ماری جہاں انہیں نیچے جھکنا تھا لیکن وہ وار سے زخمی ہوگئیں، ان پیشانی سے خون بہنے لگا۔انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ڈاکٹروںکے مطابق کنگنا کی پیشانی پرگہرا زخم ہے تاہم اب وہ پہلے سے بہتر ہیں۔

 

شیئر: