Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

اکشے بگ باس کی میزبانی کرینگےـ؟

نئی دہلی- - - - -کہا جاتا ہے کہ آئندہ سیزن میں معروف ریالٹی شو ’’بگ باس‘‘کے شو کی میزبانی اکشے کمار کرسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس بار بگ باس کو سلمان خان ہوسٹ نہیں کریں گے۔سلمان خان کافی وقت سے اس شو سے ہٹنا چاہتے تھے۔انہوں نے شو کے دوران کئی بار اس سمت اشارہ بھی کیا تھا۔اس شو سے سلمان کو فائدہ تو ہوتا ہے لیکن وہ اپنے دیگر پراجیکٹوں پر توجہ نہیں دے پارہے ہیں۔اس وجہ سے انہوں نے شو چھوڑنے کا ارادہ کرلیا ہے۔اب اس بات میں کتنی سچائی ہے اس کا پتہ تو شو شروع ہونے کے بعد ہی چلے گا۔واضح رہے کہ بگ باس کو زیادہ تر لوگ سلمان خان کی وجہ سے اسے دیکھتے ہیں اور یہ خبر انہیں مایوس کرنے والی ہوسکتی ہے۔سلمان بگ باس کو چوتھے سیزن سے ہوسٹ کررہے ہیں۔

شیئر: