Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی امدادی ادارے کے سربراہ سے یونیسیف کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر کی ملاقات

ملاقات میں انسانی اور امدادی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
ایوان شاہی کے مشیر اور سعودی امدادی ادارے شاہ سلمان مرکز کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ سے برسلز میں یونیسیف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ ملاقات برسلز میں ہونے والی یورپین ہیومینیٹرین فورم کے دوران ہوئی ہے۔
اس موقع پر یورپی یونین میں سعودی سفیرھیفا الجدیع بھی موجود تھیں۔
ملاقات میں دنیا بھر میں بچوں کی مدد پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے انسانی اور امدادی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
یونیسیف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے شاہ سلمان مرکز اور یونیسیف کے درمیان جاری شراکت داری کو سراہا اور کہا کہ اس تعاون نے لاکھوں کمزور بچوں تک رسائی اور مدد کو ممکن بنایا ہے۔
انہوں نے اس تعلقات کو عالمی سطح پر بچوں کے لیے خدمات کے حوالے سے بین الاقوامی انسانی تعاون کی ایک بہترین مثال قرار دیا۔

ڈاکٹرالربیعہ سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام  کے ایڈمنٹسٹریٹر نے بھی ملاقات کی۔

علاوہ ازیں ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام ( یو این ڈی پی ) کے ایڈمنٹسٹریٹر اچیم سٹینر نے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پر امدادی اور انسانی ہمدردی کی کوششوں اور دونوں اداروں کے درمیان تعادون مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ایڈمنٹسٹریٹر نے بتن الاقوامی سطح پر مملکت کے فعال انسانی کردار کی تعریف کی۔

 

شیئر: